پشاور ہائیکورٹ نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
فائل فوٹوپشاور ہائیکورٹ نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا،عدالت نے اشیاء خوردونوش کا نرخنامہ بازاروں میں آویزاں کرنے کاحکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس قیصر رشید نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن میں اشیاء کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خوراک، ڈی سی اور اسٹنٹ کمشنر کو عدالت میں طلب کیا ۔
جسٹس قیصررشید نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے,ایک طرف لوگ کورونااور دوسری طرف خوراک کی قلت سے مررہے ،انہوں نے استفسار کیا کہ شہریوں کو کہاں سستا آٹا مل رہا ہے۔
جسٹس قیصررشید نے ڈی سی اور اسٹنٹ کمشنر کو کہا کہ لوگوں کو ماسک اور سینٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں۔
عدالت نے اشیاء خوردونوش کا نرخنامہ بازاروں میں آویزاں کرنے کاحکم دیتے ہوئے کل تک رپورٹ طلب کرلی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔